اہم خبریں

مالی سال 2023۔24 حکومت نے اہم تجارتی اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کر لی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )مالی سال 2023۔24 حکومت نے اہم تجارتی اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کر لی۔ ذرائع کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والےمالی سال میں ملکی برآمدات کاحجم 30 ارب 64کروڑ50لاکھ ڈالرز رہا۔
مالی سال 2023.24 کےلیے برآمدات کا ہدف 30 ارب 3 کروڑ ڈالرز مقرر تھا۔ نیز وفاقی حکومت نےدرآمدات اور تجارتی خسارے کے سالانہ اہداف بھی حاصل کرلیے۔
مالی سال 2023.24 میں ملکی درآمدات 54 ارب73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گذشتہ مالی سال درآمدات کا ہدف 58 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقرر تھا۔
مالی سال 2023.24 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رکارڈ کیا گیا۔ ختم ہونے والےمالی سال تجارتی خسارے کا ہدف 28 ارب 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقرر تھا۔
مزید پڑھیں :بجلی کی پیداوار کم اور ادائیگیاں زیادہ،ذمہ دار کون،ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی

متعلقہ خبریں