اہم خبریں

چیئرمین ایف پی ایس سی کی عدم تعیناتی ، سینکڑوں افسران کی ترقیاں رک گئیں 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا عہدہ طویل عرصے سے خالی ہونے سے 12 سول سروسز گروپس کے 19 سے 20اور 20 سے 21 گریڈ میں ترقیاں پانے والے سینکڑوں افسران کی ترقیوں کا عمل التواء کا شکار ۔ نگران وزیر اعظم اور موجودہ وزیر اعظم شہبازشریف بھی چیئرمین فیڈرل سروس کمیشن کی تعیناتی میں ناکام رہے ۔

چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے اعلی عہدوں پر ترقیوں کیلئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ایک سال سے نہ ہوسکا ۔گریڈ 19 سے 20 اور 20سے 21 میں ترقیاں پانے والے سینکڑوں افسران میں گہری تشویش اور بے چینی کہ لہر دوڑ گئی

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ،فارن سروس گروپ ،پولیس سروس گروپ ،کسٹم گروپ ،ریونیو ان لینڈ ،ریلوے گروپ ،آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ ،سیکرٹریٹ سروس گروپ ،ایم ایل سی گروپ ،انفارمیشن سروس گروپ سمیت دیگر سروسز گروپس کے افسران چیئرمین ایف پی ایس سی کی عدم تعیناتی اور سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے التواء پر وزیر اعظم ہاوس اور ایوان صدر کے سامنے دھرنا دینے اور پرامن احتجاج راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔

چیئرمین ایف پی ایس سی کا عہدہ تقریبا ایک سال سے خالی پڑا ہے نگران کے بعد موجودہ دورہ حکومت میں بھی تاحال چیئرمین ایف پی ایس سی کی تعیناتی نہ ہو سکی افسران کی گریڈ 20 اور 21 کی ترقیوں کیلئے بورڈ اجلاس مسلسل التواء کا شکار چلاآرہا ہے ۔چیئرمین ایف پی ایس سی گریڈ 20 اور 21 کی ترقیوں کیلئے بورڈ کے چیئرمین بھی ہوتے ہیں ترقی کے منتظر افسران بورڈ اجلاس کی تاخیر پر اضطراب کا شکار ہوگئے ۔

گریڈ 19 سے 20 اور 20 سے 21 گریڈ میں ترقی کی منظوری سینٹرل سلیکشن بورڈ دینے کا مجاز ہوتا ہے۔ 12 سول سروسز کے گروپس کے سینکڑوں ترقی پانے والے افسران نئے چیئرمین ایف پی ایس کی تقرری کے منتظر ہیں۔ ترقیاں نہ ملنے کے باعث درجنوں افسران پرانے گریڈ ز میں ہی ریٹائرڈ ہوگئے ،انکے ارمان اور مراعات خواب دھرے کہ دھرے رہ گئے،

پاکستان سول سروسز گروپس کی تعداد کل بارہ ہے جن میں 17 سے 22 تک ہزاروں کی تعداد میں افسران وفاق اور صوبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ صوبائی اور وفاقی وزارتوں ،ڈویثزنوں اور وفاقی اور صوبائی محکموں میں سول سروسز گروپس کہ افسران چیرمین ایف پی ایس سی کی عدم تعیناتی پر غیر اعلانیہ طور پر سراپا احتجاج ہیں

وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت چیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقرری کرتے ہیں ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاوس دونوں نے چیئرمین ایف پی ایس سی کی تقرری کے عمل میں مسلسل خاموش ڈپلومیسی کا شکار ہیں۔
نئے چیئرمین ایچ اسی سی کا معاملہ لٹک گیا، تاحال سرچ کمیٹی تشکیل نہ پاسکی

متعلقہ خبریں