اہم خبریں

جسٹس بابر ستار کی فیملی کا ڈیٹا لیکس معاملہ، چیف لیگل افسر سماجی رابطوں‌کی ویب سائٹ ایکس کو خط ارسال

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) جسٹس بابر ستار اور انکی فیملی کا ذاتی ڈیٹا کس نے لیک کیا ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں بڑا قدم اٹھا لیا ، وزارت خارجہ کے ذریعے رجسٹرار ہائیکورٹ کا لارجر بنچ کی ہدایت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے چیف لیگل آفیسر کو اہم خط ” خط میں ایکس سے پاکستانی تحقیقاتی اداروں کو متعلقہ معلومات فراہم کی درخواست ، ایکس اگر اپنا نمائندہ ہائیکورٹ کے سامنے بھیجنا چاہے تو بھیج سکتا ہے اگر نمائندہ بھیجتے ہیں تو خوش آئند ہو گا ،

خط میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ جج جسٹس بابر ستار اور انکی فیملی کا ذاتی ڈیٹا ایکس پر لیک ہوا ، ایکس ڈیٹا لیک کرنے والے کے اکاؤنٹ کی شناخت میں معاونت کریں ، اگر منظم مہم تھی تو اس کے لنکس کے حوالے سے بھی ایکس معاونت کرے ،

ایکس کی جانب سے یوکے اور بھارتی حکومتوں کو اس سے قبل معاونت دینے کا حوالہ بھی خط کا حصہ ” ہائیکورٹ رجسٹرار کی جانب سے کہا گیا ہے وزارت خارجہ اور امریکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن خط کی سروس کرا کے رپورٹ جمع کرائیں ، پاکستان کے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی خط کےساتھ منسلک ہیں.
نئے چیئرمین ایچ اسی سی کا معاملہ لٹک گیا، تاحال سرچ کمیٹی تشکیل نہ پاسکی

متعلقہ خبریں