اہم خبریں

آئی ایم ایف کی شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کردی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں رد وبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ای سی سی کی منظوری کے بعد اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

گیس کی قیمتوں میں ردبدل مالی سال 25-2024 کے لیے کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کو رد وبدل نہیں کیا گیا۔

آئی ایم ایف کی شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس مہنگی کردی گئی۔

کیپٹوپاورپلانٹس کیلئے گیس کے نرخ 2750 سے بڑھا کر 3ہزارفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر۔

کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ سے 76 ارب روپے کا ریونیو ملے گا۔

یکم جنوری 2025 سے دوبارہ نرخوں کا جائزہ لیکر قیمتوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :نادرا آفس کے باہر سے حساس ادارے کی گاڑی چوری کر لی گئی

متعلقہ خبریں