اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک فلسفے اور نظریے کا نام ہے، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہم بالکل آزاد الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے ۔
ہم نے مجبوری کے تحت آزاد الیکشن لڑا۔
انتخابی نشان کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کا کوئی تعلق نہیں تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو میں کنفیوژن پیدا ہوگئی ۔
انتخابی عمل کے دوران ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیا گیا۔
ہم نے الیکشن کمیشن کو تمام صورتحال سے آگاہ کیاتھا۔2024میں لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام نظریے اور فلسفے کے ساتھ کھڑی رہی۔
ہماری سیٹوں کے حوالے سے فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔حکومت کا ہماری سیٹوں سے کیا تعلق ہے ۔
ہم نے اسمبلی میں وزرا کی تنخواہوں اور دیگر مراعات بڑھانے پر اعتراض کیا۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہو ۔پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتے ہوئے آپ کو ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
بانی پی ٹی آئی ایک فلسفے اور نظریے کا نام ہیں۔
فواد چودھری کی بات سے بالکل اتفاق نہیں کرتا۔جو الیکشن میں ہمارے مخالف تھے آج وہ احتجاج میں ہمارے ساتھ ہیں۔
تحریک انصاف میں ایک لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔
انٹراپارٹی الیکشن کے دوران میں پارٹی کا ممبر نہیں تھا۔میں پارٹی میں نہیں تھا لیکن بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہا تھا۔
میں نے مشکل حالات میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔
میرے علم میں نہیں کہ رؤف حسن پارٹی سے تنخواہ لے رہے ہیں ۔فوادچودھری اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔یہ وہ لوگ ہیں جس کو بانی پی ٹی آئی نے پہچان دیا۔
ان لوگوں کو اپنی برائی پر شرمندگی نہیں۔
مراد سعید ،حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال جیسے لوگوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں۔ان لوگوں کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

مزید پڑھیں :48’’   ممتاز  ‘‘ شخصیات کی ا یمبیسیڈر ایٹ لارج کی تقرری ، حکومتی نوازشات پر سوال اٹھ گئے

متعلقہ خبریں