اہم خبریں

بجٹ اقدامات کے نفاذ کیلئے حکومتی ٹیم سرگرم ہے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )وزیراعظم شہبازشریف سے ملک کی معروف کاروباری شخصیات کے وفدنے ملاقات کی۔
ملاقات میں شہزاد سلیم،زید بشر،مصدق ذوالقرنین اور شہریار چشتی شریک تھے۔
وفد نے وزیراعظم کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں ماحول فراہم کر نے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وفدنے وزیراعظم کو بجٹ کی کاروباری برادری میں پذیرائی کے بارے آگاہ کیا۔
وفد نے امید کا اظہار کیا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
کاروبار دوست پالیسوں کی بدولت ملکی معیشت مستحکم اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
بجٹ اقدامات کے نفاذ کیلئے حکومتی ٹیم سرگرم ہے۔
ملکی برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔
صنعت ،زراعت ،آئی ٹی سے معیشت کو مزید استحکام اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں ۔

مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی اسٹورزپروزیراعظم ریلیف پیکج کی مدت ختم

متعلقہ خبریں