اہم خبریں

وفاقی حکومت نے47 ممتاز کاروباری شخصیات کو بڑے پیمانے پر سفیر مقررکردیا

اسلام آباد( زبیر قصوری) حکومت پاکستان نے 47 ممتاز کاروباری شخصیات کو امبیسٹر ایٹ لارج سفیر کے طور پر مقرر کردیا اور ان معزز افراد کو سرکاری/مفت پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے اجازت کے بعد ہے جیسا کہ ان کے 9 اپریل 2024 کے خط میں کہا گیا ہے، جو ان تعمیل ٹیکس دہندگان کو ان کے تعاون کے لیے تسلیم کرتا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے درج ذیل افراد کو ان پاسپورٹوں کے اجراء کی منظوری دیدی۔ شہزاد سلیم ، اصغر علی، سید اسد حسین زیدی، محمد مقصود، مسٹر جہانزیب ، میاں عمر منشا، مرتضیٰ احمد ، شاہد راٹھور، آصف پیر، واصف ستار، وسیم احمد ، ندیم احمد ، ذوالفقار علی خان ،ابوبکر حنیف، نوید عامر، حسن سلیم ، عبدالرحمٰن ،علی اسرار حسین آغا ، چوہدری محمد عبداللہ، آصف جمعہ ،میاں داد ، مجتبیٰ، محسن عزیز، فیصل غریب، احمد محمد ،حرا بٹ ،ہما ارشد،چوہدری سیف جاوید، سلمیٰ سلطانہ، محمد احمد محجوب، زاہد غریب ، مصطفیٰ بن طلحہ،مسٹر دانیال احمد، احمد اشرف مکاتی ، رحمان نسیم، مسٹر مصباح برنی ،عمر الرحمن بٹ، خالد محمود ،سید محمد طہٰ ،ندیم اختر ، میاں محمد منشا ، ناظم الدین فیروز، امتیاز حسین ، جرار حسین اعوان ، توصیف نواز،خالد یوسف ، مرزا جاوید اقبال، علی ظفر نقوی یہ پاسپورٹ دو سال کیلئے کارآمد ہونگے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور لاہور کے زونل سربراہان کو جاری کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس اقدام کا مقصد تعمیل کرنے والے ٹیکس دہندگان کی کوششوں کو پہچاننا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے غیر معمولی لگن اور خدمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ ان افراد کو تسلیم کرنے سے، وہ دوسروں کو ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے اس کی پیروی کرنے کی ترغیب دے گی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی جیل سے رہائی تک رہنماؤں کی تحریک انصاف میں واپسی روک دی گئی

متعلقہ خبریں