اہم خبریں

عمران خان کی جیل سے رہائی تک رہنماؤں کی تحریک انصاف میں واپسی روک دی گئی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کا عمل پارٹی کے بانی سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل سے رہائی تک روک دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے خود کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے بعد ہی رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔پی ٹی آئی بانی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی رہنما کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس کمیٹی کے سربراہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہوں گے جبکہ سابق سپیکر اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز ممبران ہوں گے۔مزید برآں، پارٹی میں خواتین کی واپسی کی نگرانی کے لیے ایک خاتون رکن کو بھی شامل کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹس فراہم کریں گی۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی واپس آنے والے رہنماؤں کی فہرست ان کی تفصیلات کے ساتھ پارٹی بانی کو حتمی فیصلے کے لیے بھیجے گی۔
مزید پڑھیں: قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ،آج سے لاگو،تفصیلات جانئے

متعلقہ خبریں