اہم خبریں

پٹرول 7روپے 45 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 9 روپے 56پیسے فی لٹر مہنگا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) پٹرول 7 روپے45پیسے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 9روپے 56فی لٹر مہنگا .
مٹی کا تیل 10روپے پانچ پیسے مہنگا ،، لائٹ ڈیزل 9 روپے 88 پیسے مہنگا .

۔
تفصیلات کے مطابق
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کا کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگی۔

اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے فنانس بل بھی لاگو ہے اور ایسے میں پٹرول مزید مہنگا کر کے غریب عوام کا بھرکس نکا ل دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں