اہم خبریں

مہنگائی کے خلاف تاجروں نے تین روز تک شہر شہر احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف یکم ،دو اور تین جولائی کو شہر شہر احتجاج ھو گا ۔
حکومت نے بجلی کی قیمت کم نہ کی تو مزاحمتی تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔
بجلی کے مہنگے بل قوم ادا کرنے کے قابل نہیں ۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے خواتین زیور بیچنے پر مجبور ھیں ۔
مہنگی بجلی کے باعث صنعتیں بند اور کاروبار تباہ ھو رھے ھیں ۔
ٹیرف کے نام پر کیا جانے والا ظلم بند کیا جائے ۔
200 ہونٹ کے بعد 201 ہونٹ کی کئی گنا قیمت اور اگلے 6 مہینے اسی ٹیرف پر بل کی وصولی سائنسی ڈاکہ ھے ۔
سلیب سسٹم کو ختم کر کے تمام یونٹس کی قیمت کو یکساں کیا جائے ۔ یہ بات کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی ناقابل برداشت قیمت کے بعد تیز رفتار میٹر اور جعلی ریڈنگ ڈال کر صارف پر کیے جانے والے ظلم کا خاتمہ چاھتے ھیں ۔
حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل ظالمانہ اضافہ کو مسترد کرتے ھیں ۔
بجلی کے بلوں پر لگائے گئے درجن سے زائد ٹیکسز کو واپس لیا جائے۔
مہنگی بجلی کے باوجود گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا عذاب اب مزید برداشت نہیں کر سکتے ۔
آئی پی پیز کو بجلی بنانے یا نہ بنانے کی صورت میں 2800 ارب روپے کی اضافی ادائیگی ناقابل قبول۔
حکومت آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے مہنگے معائدوں پر فی الفور نظر ثانی کرے ۔
حکومت پانی ،کوئلہ ،ھوا سے بننے والی سستی بجلی پیدا و مہیا کرنے کے اقدامات کرے ۔
مفت بجلی کی فراھمی کو بند کیا جائے۔
مفت بجلی ، لائن لاسز اور بجلی چوری کی قیمت عوام سے وصول کرنا بند کیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے پنجاب میں ھزاروں جعلی یونٹ صارفین پر ڈالنے نے بجلی محکموں کی کرپشن بے نقاب کی مگر مداوا کیا ھو۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ ھوا تو ملک گیر احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
حکومت ہوش کے ناخن لے عوام کو سول نافرمانی پر مجبور نہ کرے۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے تاجر برادری کے کل کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں