اہم خبریں

وطن واپس پہنچنے والے 28000 حجاج کرام کو زمزم فراہم کیا جا چکا ہے،وزارت حج

مدینہ منورہ( اے بی این نیوز    ) وطن واپس پہنچنے والے 28000 پاحجاج کرام کو زمزم فراہم کیا جا چکا ہےیہ بات سید مشاہد حسین خالد ,ڈائریکٹر ایف اینڈ سی نے مدینہ منورہ میں بتائی
انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پاکستان جانے والے حجاج کرام کوو مدینہ اور جدہ ائیرپورٹس پر زمزم فراہم کیا جا رہا ہے۔
پاکستان حج مشن کے مطابق زمزم پالیسیکے تحت پی ائی اےکے ذریعے سفرکرنے والے تمام حجاج كرام كوئٹہ اور سكھر كے علاوہ تمام سرکااری حاجیوں کو جدہ/مدینہ ایرپورٹ پر اپنے سامان كے ساتھ زمزم بک کروا رہے ہیں۔
ائیر بلیو ، ائیر سیال اور سرین ائیر كے ذریعے سفر كرنے والے تمام سركاری حاجیوں كو پاكستان كے متعلقہ ائیر رپورٹ فی پاسپورٹ کے حساب سے 5 لیٹر زمزم کی ایک بوتل فراہم كی جا رہی ہے۔
سعودی ائیر كلائن کےریعے سفر كرنے والے تمام سركاری حجاج كرام جدہ/مدینہ ایرپورٹ پر اپنے سامان كے ساتھ زمزم بک کروا سکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے زمزم فراہمی کے ضمن میں کسی بھی قسم کی پریشانی یا رہنمائی کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں اور ایئرلائنز کے فوکل پرسنز کے نام اور رابطہ نمبر اپنی آفیشل اور سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیے ہیں

مزید پڑھیں :اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کی بڑی تعداد کو عوامی نمائندے کے طور پر نہیں لایا جاتا،شاہد خاقا ن عباسی

متعلقہ خبریں