اہم خبریں

کم گیس پریشر کا مسئلہ حل،ایس این جی پی ایل نے اسلام آباد میں 24 انچ قطر کی پائپ لائن بچھادی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے وفاقی دارالحکومت میں گیس پریشر کو بہتر بنانے کے لیے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے ساتھ ساتھ 24 انچ قطر کی نئی گیس پائپ لائن بچھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل کے ترجمان شاہد اکرم کا کہنا تھا کہ نئی شروع ہونے والی پائپ لائن کی لمبائی 11 کلومیٹر ہے، اور یہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوئی۔

یہ منصوبہ اسلام آباد میں گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کی طرف سے کی گئی صلاحیت میں توسیع کے سب سے بڑے اقدامات میں سے ایک ہے۔

شاہد اکرم نے امید ظاہر کی کہ یہ پائپ لائن اسلام آباد کے مکینوں بالخصوص سردیوں میں گیس کے کم پریشر کے مسائل حل کرے گی۔

یہ پائپ لائن سال بھر گیس کے ایک بڑے ذریعہ کے طور پر کام کرے گی، جس سے دارالحکومت کے 200,000 سے زائد صارفین مستفید ہوں گے۔

مزید پڑھیں :وفاقی حکومت کی چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں

متعلقہ خبریں