اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس،حکومتی ردعمل سامنے آگیا،مسائل کا حل صرف مذاکرات میں قرار

اسلام آباد(  اے بی این نیوز      )وزیراطلاعات عطاتارڑ کا مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بزرگ اور قابل احترام سیاستدان ہیں۔
سیاست میں تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے۔
موجودہ صورتحال میں بیان بازی کے بجائے پارلیمان میں سیاست ہونی چاہیے۔
ملکی سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
تجارتی خسارہ کم ہونے کے ساتھ روپے کی قدر مستحکم ہونا ناخوش آئند ہے۔
آئندہ انتخابات 2029میں مقررہ وقت پر ہوں گے۔
مولانا صاحب!آپ کو حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات کو سراہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں :مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن

متعلقہ خبریں