اہم خبریں

فنانس بل کل سے لاگو ہو جا ئیگا ، ٹیکسوں کی بھر مار، ہو شربا تفصیلات جانیں،مکمل رپورٹ میں

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )نیا فنانس بل 25-2024 کل یکم جولاٸی سے لاگو ہو جاۓ گا۔ ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوروں کو بھاری جرمانے اور دس سال تک قید کی سزائیں دی جا سکیں گی۔
ٹیکس فراڈ اور چوری میں ملوث افراد پر 25 ہزار روپے یا چوری شدہ ٹیکس کی مالیت کے برابر سو فیصد جرمانہ عائد ہو گا۔

پچاس کروڑ روپے مالیت تک کی ٹیکس چوری یا فراڈ پر پانچ سال تک قید کی سزا دی جائے گی ۔ ایک ارب یا اس سے زائد ٹیکس فراڈ یا چوری پر دس سال قید کی سزا ہو گی۔ جانوروں کےلیے کھل اوردیگر سولڈ باقیات پر 10فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ دکانوں پر فروخت ہونیوالی سویاں، شیر مال ، بن اور رس پر 10فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔

پولٹریاور مویشی کی فیڈ ، سورج مکھی اور کینولا سے تیار ہونیوالی خوراک پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔ 500ڈالر سے کم قیمت والے درآمدی موبائل فون پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ موبائل فون کے پرزہ جات کی درآمد پر 18فیصد سیلز ٹیکس دینا ہو گا۔

مقامی تیار ہونیوالے موبائل فون پر بھی 18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ 500ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر 25فیصد سیل ٹیکس دینا ہو گا۔پرزہ جات کی درآمد پر 18فیصد اور مقامی تیار ہونیوالے موبائل فون پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ لیڈ بیٹریوں تیار کرنیوالے رجسٹرڈ افراد کو سیلز ٹیکس 80فیصد ادا کرنا ہو گا۔

رجسٹرڈ افراد کے لیےسیمنٹ کی تیاری میں استعمال ہونیوالے جپسم کی سپلائی پر 80فیصد سیلزٹیکس عائد ہو گا۔ کوئلہ ، پیپر بورڈ ، ویسٹ پیپر ، پلاسٹک ویسٹ ، کرش سٹون اور سیلیکا کی سپلائی پر 80فیصد سیلز ٹیکس عائد۔ ہربل اور ہومیو پیتھک ادویات پر ٹیکس رعایت ختم کردی گئی۔

ہربل ادویات پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔نزلہ، زکام اورکھانسی کے جوشاندے پر18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا۔ہربل معجون، مربے اور سفوف پر18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔مختلف ہربل شربت اور گولیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عاٸد ہو گا۔ہومیو پیتھک کی سینکڑروں ادویات پر18 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا۔
ہومیو پیتھک کے تمام قطروں والی ادویات پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ہومیو پیتھک کے تمام شربت اور کریم پر سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر پٹرولیم لیوی میں دس روپے اضافہ بھی یم جو لاٸی سے لاگو ہو جاٸے گا۔
بین الاقوامی فضائی ٹکٹوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافے بھی لاگو ہو گا۔یکم جولائی سے بین الاقوامی سفر کیلئے اکانومی اور اکانومی پلس ٹکٹ پر 12500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

امریکا اور کینیڈا کیلئے بزنس کلاس اورکلب کلاس ٹکٹ پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد ۔یورپ کیلئے یکم جولائی سےبزنس کلاس اورکلب کلاس کے ٹکٹ پر 60 ہزار روپے اضافی ٹیکس عائد ہو گا۔
یورپ کیلئے بزنس، فرسٹ اور کلب کلاس پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کل سے ہو گا

متعلقہ خبریں