اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
کل یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا امکان ہو نگی۔
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر میں 7 روپے 54 پیسے تک اضافے کا امکان۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت آئندہ 15 روز کیلئے 9 روپے 84 پیسے تک اضافہ متوقعہے۔
یکم جولائی سے مٹی کا تیل 7 روپے 70 پیسے تک مہنگے ہونے کا امکان ہے۔
لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 73 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔
قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث متوقع ہے۔
وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
مزید پڑھیں :مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن