اہم خبریں

مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن ہو ئی۔

پچھلے سال یہی آمدن 63 ارب روپے تھی۔

ریلوے کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی

ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔

ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔

مسافر ٹرینوں سے 47 ارب آمدن ہوئی۔

ریلوے نے مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کمائے۔

ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے بتایا کہ اچیومنٹ ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کی پارلیمان عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

متعلقہ خبریں