اہم خبریں

پنجاب میں گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کل سے ہو گا

لاہور ( اے بی این نیوز      )پنجاب میں گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کل سے ہو گا۔
گاڑیوں پر 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے ۔ سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافے کی منظوری پنجاب حکومت کے حالیہ بجٹ کے فنانس بل میں دی گئی ہے۔

فنانس بل کی دستاویز کے مطابق گاڑی کی انوائس ویلیو پر سالانہ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس لاگو ہوگا۔
دستاویز کے مطابق 1 سے 2 ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس ہوگا۔

لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

2 ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی پر نئے مالک کو دوبارہ مکمل ٹوکن ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ملکیت کی منتقلی پر، نیا مالک 10 سال کے لیے 10 فیصد سالانہ رعایت کے ساتھ تاحیات ٹوکن ادا کرے گا۔

اگر ملکیت کی منتقلی 10 سال بعد ہوتی ہے تو تاحیات ٹوکن نہیں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :ایف بی آرنےآزادکشمیر کےلیےبجلی کی فراہمی پرسیلزٹیکس کی بڑی وصولی کرلی

متعلقہ خبریں