اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایف بی آرنےآزادکشمیر کےلیےبجلی کی فراہمی پرسیلزٹیکس کی بڑی وصولی کرلی۔
ایف بی آر نے3بجلی کمپنیوں کے اکاونٹس منجمد کرکےتقریبا14ارب روپےریکورکئے۔
ایف بی آر نےاسلام آبادالیکٹرک کمپنی کےاکاونٹس منجمد کرکے 10ارب50کروڑروپےریکور کیے۔
پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے اکاونٹس منجمد کرکےتقریبا2 ارب روپےریکور کیےگئے۔
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے اکاونٹس منجمد کرکےایک ارب58 کروڑروپے ریکور کیے گئے۔
علاوہ ازیں بجلی کی 2کمپنیوں کو52 ارب76کروڑروپےٹیکس وصولی کے لیےنوٹس بھی بھیجے گئے۔ ذرائع کے مطابق
ایف بی آر نےاسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو47 ارب روپےکا نوٹس بھجوایا۔
ایف بی آرنےگوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی کو5ارب76کروڑروپےکا نوٹس بھجوایا۔
آزادکشمیرکوبجلی فراہمی پرسیلز ٹیکس وصولی پرایف بی آراورپاور ڈویژن کا تنازع پیداہوا تھا۔
پاورڈویژن نےسیلز ٹیکس وصولی کاتنازعہ حل کرنے کےلیے ای سی سی سےمدد مانگی تھی۔
ای سی سی نےسیکریٹری پاور،سیکریٹری خزانہ اورچیئرمین ایف بی آرکوٹاسک دیا تھا۔
ایف بی آر نےآزاد کشمیر کےلیےبجلی فراہمی پرسیلز ٹیکس استثناء تسلیم نہیں کیا تھا۔
پاورڈویژن آزادکشمیر کے لیےبجلی کی فراہمی پرسیلز ٹیکس وصولی کےحق میں نہیں۔
پاورڈویژن،واپڈا اورآزادکشمیرکے درمیان منگلا ڈیم ریزنگ کا معاہدہ ہواتھا۔
معاہدے کے تحت طےپایا تھا کہ آزادکشمیر کوبجلی فراہمی پرسیلز ٹیکس کااطلاق نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی