کراچی( اے بی این نیوز )پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی۔
محکمہ ایکسائز حکومت سندھ نے 40 نمبر پلیٹس کی نیلامی سے 67 کروڑ 54 لاکھ روپے جمع کر لئے
پریمیم نمبر ایک10 کروڑ، نمبر 5 پانچ کروڑ 30 لاکھ، نمبر 7 چار کروڑ 60 لاکھ، نمبر 8 چار کروڑ 10 لاکھ روپے میں نیلام ہو ئیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کیلئے مکانات کی تعمیر کیلئے وقف کی جائے گی۔
فنڈز سے سیلاب زدگان کیلئے مجموعی طور پر 2،251 مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔
حکومت سندھ سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد اور ان کی زندگیوں کی تعمیر نو کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔
بہت جلد پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا۔
آئندہ نیلامی سے تعمیر نو کی جاری کوششوں میں مزید مدد کیلئے اضافی وسائل پیدا ہونے کی امید ہے۔
حکومت کے جامع نقطہ نظر میں نہ صرف نئے گھروں کی تعمیر بلکہ ضروری انفراسٹرکچر کی بحالی، طبی امداد اور معاشی بحالی بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں :مستحکم معیشت بین الاقوامی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال کر رہی ہے، وزیر خزانہ کا دعویٰ