اہم خبریں

پنجاب مین ملازمتوں کی بارش، تفصیلات جانئے

لاہور( اے بی این نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کی آسانی کے لئے احسن اقدام
پنجاب بھر میں لاکھوں نوجوانوں کے لئے باعزت ملازمت کے مواقع فراہم کر دیئے گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر دستک نمائندوں کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ۔
مریم نواز نے کہا کہ مریم کی دستک پروگرام کا دائرہ کار بتدریج تمام اضلاع تک بڑھائیں گے،
مریم کی دستک پروگرام کی سروسز10 سے بتدریج بڑھا کر 65 تک کرنے پر کام شروع ہو چکا ہے۔
عوام کو دفاتر کے چکر کاٹنے کی بجائے گھر بیٹھے بٹھائے تمام سروسز میسر ہونگی ۔
دستک پروگرام سے نہ صرف سروسز گھر بیٹھے ملیں گی بلکہ کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہوگا ۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس سے عوام کی زندگیوں میں بھر پور آسانیاں لارے ہیں۔
لاکھوں نوجوان نمائندے مریم کی دستک پروگرام میں سہولت کار کی خدمات سرانجام دینگے۔
دستک سروسز کی فراہمی سے نوجوان با عزت طریقے سے روزانہ ہزاروں روپے کما سکیں گے۔
دستک نمائندوں کی اہلیت کیلئے اصل شناختی کارڈ، کم از کم عمر 18 سال، تعلیم انٹرمیڈیٹ اور موبائل فون بما انٹرنیٹ ضروری
دستک نمائندوں کی اہلیت کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشن سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ، ذاتی موٹر سائیکل اور لائسنس کا ہونا لازم ہوگا
میرٹ پر آنے والے دستک نمائندوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

مزید پڑھیں :جڑانوالہ میں بیٹوں نے غیرت کے نام پر باپ کو قتل کردیا،لاش صحن میں دفنا دی

متعلقہ خبریں