اہم خبریں

مستحکم معیشت بین الاقوامی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بحال کر رہی ہے، وزیر خزانہ کا دعویٰ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اتوار کو کہا کہ ملک کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پاکستان میں بین الاقوامی اداروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگئی ہے جب کہ اس وقت ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ملین ڈالر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک نے داسو ڈیم کے لیے 1 بلین ڈالر کی منظوری دی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن سے بدعنوانی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات لانا ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگلے تین سالوں میں ٹیکس کو جی ڈی پی کے تناسب سے 12 فیصد تک لے آئے گی۔
مزید پڑھیں: پرندوں کا خطرہ: لاہور ایئرپورٹ مون سون کے موسم میں روزانہ تین گھنٹے بند رہے گا

متعلقہ خبریں