اہم خبریں

جڑانوالہ میں بیٹوں نے غیرت کے نام پر باپ کو قتل کردیا،لاش صحن میں دفنا دی

جڑانوالہ(نیوز ڈیسک )فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ کے علاقے چک 236 میں درندہ صفت بیٹوں نے باپ کو قتل کرکے لاش صحن میں چھپا دی۔

پولیس کے مطابق مقتول کی لاش اینٹوں کے بھٹے پر ملزمان کے کوارٹر سے ملی۔ فیصل محمد علی نامی شخص کو دو ماہ قبل اس کے بیٹوں نے قتل کر دیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی ملزم کے دادا (مقتول کے والد) کی معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر باپ کو قتل کرکے لاش چھپا رکھی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

متعلقہ خبریں