اہم خبریں

وزیراعظم کی پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کے مزید بوجھ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل اور اس کی تبدیلی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ تحلیل کے عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکمے مکمل کریں گے۔سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں کے انتظام کے لیے ایک اثاثہ جات مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں کے ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے۔وزیراعظم نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: عید کے روزسے لاپتہ 2 بچوں میں سے ایک قتل،دوسرے کا ایک کروڑ تاوان طلب

متعلقہ خبریں