اہم خبریں

وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاک افغان بہتر تعلقات کی علامت نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

اسلام آباد(نیوذڈیسک)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے پاس راستے ہیں ہم بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایسی جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں گے تو پھر اسی طرح ہو گا، ایسے فیصلوں سے پھر خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور نہ ہی ہمارے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کی سالمیت کے لیے تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن کی پالیسی جلد بازی میں نہں آئی، کچھ سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کےلیے اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں