اہم خبریں

نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

کراچی (نیو زڈیسک )محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم کے مقدس مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سندھ حکومت نے ہفتے کے روز صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق عاشورہ سے قبل 9 اور 10 محرم کو ہوگا کیونکہ نئے اسلامی سال کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں ہونا ہے۔تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر کے بچوں، بزرگ شہریوں، معذور افراد، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور وردی میں ملبوس پرائیویٹ سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور ضروری خدمات کے ملازمین پر نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت نے عاشورہ تک کوڈ آف کرمنل پروسیجر (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 کے تحت صوبے میں بغیر اجازت کے جلوس اور مجالس کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ایتھکس کمیٹی تشکیل دیدی

متعلقہ خبریں