اہم خبریں

بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ اورشیر افضل مروت نے مشکل میں کردار ادا کیا، علی محمد خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پی ٹی آئی راہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک سے آج بھی احترام کا رشتہ ہے،
اچھا ہوتا پرویز خٹک بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے رہتے۔
بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ،اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے۔
مشکل وقت میں پارٹی میں وکلا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ اورشیر افضل مروت نے مشکل میں کردار ادا کیا۔
پارٹی میں عہدوں کی لڑائی خطرناک چیز ہوتی ہے۔
سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم ہمارے پرانے اتحادی ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کیساتھ جانے کا فیصلہ درست تھا۔
امید ہے سپریم کورٹ سے ہمیں مخصوص نشستیں مل جائیں گے۔
مزید پڑھیں :امریکا نے الیکشن کی تحقیقات کاکہہ کر کیا غلط کہا؟ علی بخاری

متعلقہ خبریں