اہم خبریں

وفاقی حکومت نےپٹرول اورڈیزل پرلیوی میں20 روپے تک اضافے کی تجویزواپس لے لی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وفاقی حکومت نےپٹرول اورڈیزل پرلیوی میں20 روپے تک اضافے کی تجویزواپس لے لی۔

فنانس بل کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی میں20روپےکی بجائے10روپےفی لیٹراضافہ کیا تھا۔

پٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی کی حد60 سے بڑھا کر70روپے فی لیٹرکردی گئی۔

لائٹ ڈیزل پرلیوی50 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر75 روپےکرنے کی تجویز واپس ۔

لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی کی بالائی حد50روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

ہائی آکٹین پرلیوی50 روپےسے بڑھا کر75 روپے لٹر کرنے کی تجویز بھی واپس۔

ہائی اوکٹین پرلیوی 50 روپےسے بڑھاکر 70 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

مٹی کے تیل پر لیوی50 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی ۔

مزید پڑھیں :خواجہ آصف کا افغانستان میں جاکر حملہ کرنے کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،زرتاج گل

متعلقہ خبریں