اہم خبریں

ایساممکن نہیں کہ غریب ٹیکس دےاوراشرافیہ کوٹیکس مراعات دی جائیں،وزیر اعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وزیراعظم شہبازشریف سےوزیرخزانہ کی بجٹ منظوری کےبعدملاقات
وزیراعظم نےتمام متعلقہ وزارتوں کےافسران کوبجٹ تیاری کیلئےکوششوں کوسراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں حکومت،اتحادی ارکان،حزب اختلاف سب نےبھرپورحصہ لیا۔
امیدہےبجٹ پاکستان کیلئےترقی وخوشحالی میں معاون ثابت ہوگا۔
وسائل کوبروئےکارلاتےہوئے عام آدمی کوزیادہ سےزیادہ ریلیف دیں۔
بجٹ میں تنخواہ دارطبقے،پنشنرزاورمزدوروں کوریلیف دیا۔
بجٹ میں صحت،تعلیم،زراعت،انفارمیشن ٹیکنالوجی پرخصوصی توجہ دی۔
اشرافیہ اورٹیکس نادہندگان کوٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔
ایساممکن نہیں کہ غریب ٹیکس دےاوراشرافیہ کوٹیکس مراعات دی جائیں۔
پاکستان کی ترقی وخوشحالی کاسفرہوچکاہے۔

مزید پڑھیں :ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قراردینےکافیصلہ جاری

متعلقہ خبریں