اہم خبریں

ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قراردینےکافیصلہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )اسلام آبادہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس ناقابل سماعت قراردینےکافیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےٹیریان وائٹ کیس کا54صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی کانوٹ بھی تفصیلی فیصلےکاحصہ ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے3رکنی بینچ نےدرخواست ناقابل سماعت قراردیکرخارج کی تھی۔
فیصلے میں سابقہ بینچ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس ارباب محمد طاہر کا فیصلہ بھی شامل کیا گیا۔
جاری فیصلہ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے درخواست پر 30 مارچ 2023 کو سماعت کی۔
وکلا کی جانب سے دلائل کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا گیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر اپنا فیصلہ تحریر کیا جس سے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بھی اتفاق کیا۔
لارجر بینچ کے 2 اراکین کے فیصلے کے مطابق درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم شہباز کا 590 ارب روپے ملنے کے باوجود کے پی حکومت کی سی ٹی ڈی کے قیام میں ناکامی پر سوال

متعلقہ خبریں