اہم خبریں

ایس آ ئی ایف سی نے دو سال کے بعد ملٹی بلین ڈالر کے نمک کے منصوبے کو بحال کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )ایس آ ئی ایف سی نے دو سال کے وقفے کے بعد ملٹی بلین ڈالر کے نمک کے منصوبے کو بحال کر دیا ۔ یہ جو دو سالوں سے غیر فعال تھا۔ پاکستان کانوں سے نمک کے ذخائر دنیا میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ سمندر سے نمک بھی وافر مقدار میں حاصل کیا جاتا ہے۔

سمندر سے حاصل ہونے والے نمک کی پروسیسنگ اور برآمد پر ماضی میں خاص توجہ نہیں دی گئی تھی جسے حب سالٹ کمپنی نے ایک غیر منقولہ تجویز کے طور پر اٹھایا تھا۔وزارت اطلاعات کے مطابق، تجویز کو ایس آ ئی ایف سی فورم میں اٹھایا گیا۔

جہاں کونسل نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس تجویز پر غور کرنے اور اس منصوبے کی قومی اور بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اکٹھا کیا۔تمام اسٹیک ہولڈرز کے خدشات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، SIFC ایس آ ئی ایف سی نے اس منصوبے کا بخوبی اندازہ لگایا اور امید ظاہر کی کہ یہ اگلے ایک سے ڈیڑھ سال کے اندر شروع ہو جائے گا۔پاکستان کے ساحلی علاقوں سے حاصل ہونے والے نمک کا ابتدائی حجم 2 ملین ٹن سالانہ ہے جس میں سالانہ 20 ملین ٹن تک اضافے کی صلاحیت ہے۔

مزید پڑھیں :عزم استحکام آپریشن کے خدوخال کا ہمیں نہیں پتہ ،اسد قیصر

متعلقہ خبریں