اہم خبریں

یہ افغانستان کیساتھ نیا محاذ کھولنے جارہے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ وزیردفاع کہتے ہیں ہم افغانستان جاکر کارروائی کریں گے۔
ہم نے اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی بات کی۔
یہ افغانستان کیساتھ نیا محاذ کھولنے جارہے ہیں۔
افغانستان میں بڑی بڑی سپر پاور شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔

ادھر دوسری جانب استعفی معاملے پر عمر ایوب نے کہا کہ
میں اپنی مرضی سے مستعفی ہوا ہوں۔
اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری قومی نوعیت کی ہے حلقے میں بھی مصروفیت ہے۔
چاہتا ہوں مشاورت اور اتفاق رائے سے کسی نئے نام پر اتفاق کیا جائے۔
حلقے کے امور، مختلف کیسز کے لئے مجھے شہر سے باہر جانا پٍڑتا ہے۔
استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، عمر ایوب نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا۔

مزید پڑھیں :عبداللہ شاہ غازی کا سالانہ عرس ، کل کراچی میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

متعلقہ خبریں