اہم خبریں

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے مراعات واپس لے لی گئیں

لاہور( اے بی این نیوز       )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے مراعات واپس لے لی گئیں .
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سے اسمبلی سٹاف واپس لے لیا گیا .
اپوزیشن لیڈرملک احمد خان نے اپنی سرکاری گاڑی بھی سیکرٹری اسمبلی کو واپس بھجوا دی.
قبل ازیں احمد خان بھچر نے کہا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا 51 سینٹی گریڈ پر ایک سے دوسرے تھانے لے جاتے ہیں۔
ہم تو کرنے کے بغیر ہی بھر رہے ہیں وزیر اعلیٰ کو تقریر کیوں کرنے دیں ہم تو ان کو مانتے ہی نہیں۔
کیا محترمہ کا اتنا قیمتی وقت ہے کہ کٹ موشن کی تقریر نہیں سن سکتی تھیں۔
فارم 47 کی وزیر اعلیٰ کو مانتے ہی نہیں۔
کیا یہ شہنشایت ہے اپوزیشن کا عملہ واپس کردئیے ہیں تو آفس کو تالے لگا دیں۔
جن سے ہم نے ٹکر لی تو آپ ان کا دسواں حصہ بھی نہیں آپ کہاں کی مولی ہیں۔
گاڑیاں عملہ واپس لے لیں لیکن احتجاج کا حق نہیں چھین سکتے۔
پروٹوکول کے بھیک یا منت نہیں لیں گے ایک انچ موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
بجٹ کو تین سے چار دن ہوگیا کس غریب کو ریلیف ملا ۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج و ریلیوں جاری رکھیں گے۔
ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ کا چھوٹا دل ہے اپوزیشن کے احتجاج کو برداشت نہیں کر سکے تو سفاک وزیر اعلیٰ ثابت ہو رہی ہیں۔
ہم بتائیں گے ہم کمپرومائز اپوزیشن نہیں ہیں بیک ڈور بات نہیں کریں گے۔
احتجاج پہلے بھی کیا آئندہ بھی احتجاج کریں گے۔
سپیکر نے پہلی کارروائی کیا کریں گے معطل کریں گے عملہ واپس لیا ہے تو پوری اپوزیشن کو معطل کر دیں۔
ہم اسمبلیوں میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلئے آئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ورکرز کا حق ادا کرنا ہے۔
ڈکٹیٹر شپ ہے کہ آپ احتجاج بھی نہیں کر سکتے غیر قانونی مقدمہ ہوئے تو کیا ہم بات بھی نہ کریں۔
سو دن کی کیا کاررکردگی نگہبان آٹے پر نوازشریف کی فوٹو ہے ڈیف میشن بل اور بجلی کے بڑھے ریٹ ٹک ٹاک پر ویڈیو ہے۔
مریم نواز ٹک ٹاک بانی پی ٹی آئی کیلئے بناتی ہیں وہ تو برینڈ ہیں ان کے ویوز تو بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں :قومی اسمبلی اجلاس ،فنانس بل کی شق وار منظوری، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترمیم مسترد

متعلقہ خبریں