اہم خبریں

قومی اسمبلی اجلاس ،فنانس بل کی شق وار منظوری، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترمیم مسترد

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )قومی اسمبلیمیںفنانس بل کی شق وار منظوری، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترمیم مسترد ۔قومی اسمبلی میں بجٹ 2024-25 کی منظوری کے عمل کے دوران پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترامیم واپس لے لیں جب کہ اپوزیشن کی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی شریکہو ئیں۔ پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترامیم واپس لے لیں جب کہ اپوزیشن کی ترامیم کو ایوان نے مسترد کردیا جس پر اپوزیشن نے رائے شماری کا مطالبہ کردیا گیا۔

170 اراکین اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دیا ، 84 اراکین نے لیوی میں کمی کی حمایت کی۔

پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔ وزیر خزانہ نے خود پیٹرولیم لیوی میں کمی کی حمایت کی۔ لیوی میں کمی کا اعلان کیا گیا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیبرپختونخوا کو کم منصوبے دینے اور فنڈز روکنے کا معاملہ بھی اٹھا دیا۔ جس کی وضاحت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔
مزید پڑھیں :مری میں بارش،موسم خو شگوارہو گیا، مزید تین دن تک بارش کی پیشین گوئی

متعلقہ خبریں