اہم خبریں

9 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کا قیمتی سامان پولیس نے بیچ دیا،کانسٹیبل گرفتار

راولپنڈی(  اے بی این نیوز       ) 9 مئی واقعات میں گرفتار ملزمان کا قیمتی سامان پولیس نے بیچ دیا۔ 9 مئی واقعات میں گرفتار 33 ملزمان کا جامعہ تلاشی میں برآمد سامان مارکیٹ میں بیچے جانے کا انکشاف۔

ملزمان کا قیمتی سامان بیچے جانے پر انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ایک کانسٹیبل گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن میں نو مئی واقعات کے مقدمہ میں 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان ملزمان سے موبائل فونز ،پاسپورٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس پولیس نے قبضہ میں لی تھیں۔

ملزمان ضمانت پر رہا ہو کر آئے تو ان کو ان کا سامان نہ ملا۔ سامان نہ ملنے پر ملزمان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کیا۔
عدالت کے حکم پر ایس پی راول نے ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن کو انکوائری کا حکم دیا۔

انکوائری میں ثابت ہوا کہ کانسٹیبل نے ملزمان سے برآمد ہونے والی 33 اشیا کو بازار میں فروخت کر دیا۔ انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر سب انسپکٹر عمر صدیق نے مقدمہ درج کر کے کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں :سینئر سفارت کارر ضوان سعید کو واشنگٹن میں نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں