اہم خبریں

کمسن بچہ موٹروے پر کھیلنے آ گیا، اسےبچاتے ہو ئے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

پنڈی بھٹیاں( اے بی این نیوز        )والدین کی عدم توجہی،کمسن بیٹا موٹروے پر کھیلنے آ گیا۔

موٹر وےایم فو پر اچانک کمسن بچہ کراس کرتے حادثہ کا شکار ہوتے ہو تے رہ گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے گاڑی کی ایمر جنسی بریک کام کر گئی جس کی وجہ سے بچے کی جان بچ گئی
دوران حادثہ تیز رفتار گاڑی کی ایمر جنسی بریک کام کرگئی۔

خوش قسمتی سے بچہ مکمل محفوظ رہا۔ بس کی اچانک بریک سے گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ بس کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی اور ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔
موٹر وے پولیس نے کمسن بچہ اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید پڑھیں :سینئر سفارت کارر ضوان سعید کو واشنگٹن میں نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں