اہم خبریں

سینئر سفارت کارر ضوان سعید کو واشنگٹن میں نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے جمعہ کو سینئر سفارت کار رضوان سعید کو واشنگٹن میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں پیش رفت کی تصدیق کی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا نائب مستقل مندوب مقرر کرنے کا اعلان کیا۔عاصم افتخار، جو پہلے فرانس میں سفیر رہ چکے ہیں، مناسب وقت پر اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے۔ترجمان نے کہا کہ یہ تقرریاں معمول کی سفارتی ردوبدل کا حصہ ہیں اور یہ کئی ہفتوں سے زیر غور تھیں۔
مزید پڑھیں: حکومت کارضوان سعید کو واشنگٹن میں نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں