اہم خبریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج متوقع ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی مدت گزشتہ شب 10 بجے ختم ہوگئی ، الیکشن کمیشن ہی مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا،الیکشن کمیشن 2 روز میں نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کا پابند ہے، واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے محسن رضا نقوی، احد چیمہ ، نوید اکرم چیمہ اور احمد نواز سکھیرا نامزد ہیں،آخری فیصلہ الیکشن کمیشن مشاورتی اجلاس میں کرئیگا۔

متعلقہ خبریں