اہم خبریں

حکومت عمران خان کے جیل سے باہرآنےسےخوفزدہ ہے،محمدزبیر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )محمدزبیر نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کےباہرآنےسےخوفزدہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈرہیں۔ حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کوبرداشت نہیں کرسکتی۔
عدت کیس جیساکیس دنیامیں نہیں بنا۔ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کوسزانہیں ہونی چاہیےتھی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے اانہوں نے کہا کہ
ہمارےلیےاس کادفاع کرنامشکل تھا۔
کیس کےفیصلےکےبعدبانی پی ٹی آئی کی مقبولیت مزیدبڑھی۔ ن لیگ کواب تک سیاسی نقصان ہی ہواہے۔ ن لیگ کےلیڈروں نےاپنابیانیہ کھودیاہے۔ پنجاب میں ن لیگ کامقابلہ پی ٹی آئی سےہے۔
پی ٹی آئی اگرسامنےسےہٹ جائےتون لیگ کےپنجاب میں مزے۔ ن لیگ سےمقابلے کیلئےصرف پنجاب میں پی ٹی آئی ہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کیساتھ انتہائی برا سلوک کیاجارہا ہے۔
اس سلوک کی وجہ یہ ہے کہ آنیوالی نسلیں بانی پی ٹی آئی کویادنہ رکھ سکیں۔

مزید پڑھیں :عدت کیس میں خاتون کی گواہی معتبرہوتی ہے،کیس میں میرٹ کوڈسکس نہیں کیاگیا،نعیم حیدرپنجوتھہ

متعلقہ خبریں