اہم خبریں

مزید مہنگائی ، گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹے کے نرخ آسمان پر جا پہنچے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) ملک میں پھرمزید مہنگائی ہو نا شروع ہو گئی۔ گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہوگیا۔ گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت ایک بار پھر بڑھنا شروع ہوگئی۔

لاہور اور راولپنڈی ڈویژن میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 150 روپے ہوگئی۔ذرائع کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1650 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے اور راولپنڈی میں 1850 روپے ہو گئی ہے جب کہ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 850 روپے ہو گئی ہے۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔

لاہور میں گندم کی قیمت 2900 سے بڑھ کر 2950 روپے اور راولپنڈی ڈویژن میں 3050 روپے فی من ہوگئی۔فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ لہذا عوام تیار رہے کہ وہ اب آٹا بھی خرید نہیں سکے گی۔

مزید پڑھیں :ضرورت محسوس ہوئی تو ٹی ٹی پی کی سرحد پار پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا، خواجہ آصف

متعلقہ خبریں