اہم خبریں

امن وامان کےحوالےسےحالات کشیدہ ہیں، ملک کومشکل صورتحال سےنکالناچاہتاہوں، مولانافضل الرحمان

پشاور ( اے بی این نیوز     )مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ امن وامان کےحوالےسےحالات کشیدہ ہیں۔ آج فاٹا گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ قبائلی عمائدین اور زعما بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
فاٹاکےعوام کامعاشی قتل کیاگیا۔ فاٹا کے اضلاع نے عزم استحکام آپریشن پر عدم اعتماد کردیا۔ آپریشن کےبعدجب لوگ گھرجاتےہیں ا ن کےگھرنہیں ہوتے۔ سوات سے لےکروزیرستان تک لوگو ں نےبہت قربانیاں دیں۔
بتایاجائےپاک افغان بارڈرپرباڑلگائی گئی تھی اس کاکیاہوا۔ ہم نےہرفیصلہ اشتعال کی بنیادپرکیا۔ ماضی کے آپریشنزمیں لوگو ں کی عزت نفس کاخیال نہیں رکھاگیا۔ ریاستوں کےمعاملات کبھی بھی جذبات کیساتھ حل نہیں ہوتے۔
الیکشن سےایک ہفتہ پہلےمیں نےافغانستان کادورہ کیا۔ پاکستان اورافغانستان کےعوام نےایک دوسرےکیساتھ امیدیں وابستہ کی تھیں۔ پاکستان کوذمہ دارریاست ہونےکاثبوت دیناچاہیے۔
ہم ملک کوعدم استحکام کاشکارہوتانہیں دیکھناچاہتے۔
افغانستان کااستحکام ہمارےفائدےمیں ہے۔ عوام کس پراعتمادکریں فیصلے کون کرتاہے؟ ملک کومشکل صورتحال سےنکالناچاہتاہوں۔ آپریشن شروع کرنےسےپہلےلوگوں کواعتمادمیں لیناچاہیےتھا۔

مزید پڑھیں : کے پی میں بے روزگاروں کیلئے بڑی خوشخبر ی آگئی،علی امین گنڈا پور کا تاریخی اعلان

متعلقہ خبریں