اہم خبریں

پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس انعقاد پذیر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔
الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان، وفاقی سیکرٹری داخلہ و دیگر اعلیٰ حکام شریک ہو ئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
ملک کے تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں۔
پنجاب اور اسلام آباد میں قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہیں۔
کمیشن اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہے۔
صوبہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کا کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں :کاروبار زندگی ختم ہوگیا کشمیر کے بعد لڑائی خیبرپختونخواتک پہنچ گئی ہے،شیخ رشید احمد

متعلقہ خبریں