اہم خبریں

ریٹائرمنٹ اور پینشن سکیم میں اہم تبدیلیاں کر دی گئیں،جانئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)بجٹ 2024 کے تحت ریٹائرمنٹ اور پینشن سکیم میں تبدیلیاں کر دی گئیں ہیں ۔

ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنے پر صرف ایک محکمے سے پینشن ملے گی۔

ریٹائرمنٹ پر دوبارہ سرکاری نوکری کرنے والے کو پینشن یا تنخواہ میں سے ایک ملے گی۔

سرکاری ملازم میاں اور بیوی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک کی فوت ہونے پر دونوں کی پینشن ملے گی۔

پینشنر کی وفات کے 10 سال بعد تک فیملی کو پینشن ملے گی۔

حکومت نے یہ تبدیلیاں وفاق پر پینشن کے بڑھتے بوجھ سے بچنے کے لیے کی ہیں۔

پینشن کا بڑھتا بوجھ حکومت کے خساروں میں اضافہ کرنے کا باعث بنا۔

آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بوجھ کو کم کرنے کے لیے پینشن میں تبدیلی ایک اہم ہدف تھا۔

مزید پڑھیں :کے پی میں بے روزگاروں کیلئے بڑی خوشخبر ی آگئی،علی امین گنڈا پور کا تاریخی اعلان

متعلقہ خبریں