اہم خبریں

کے پی میں بے روزگاروں کیلئے بڑی خوشخبر ی آگئی،علی امین گنڈا پور کا تاریخی اعلان

پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ہر قسم کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبے میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بھرتیوں پر لگائی گئی پابندی ہٹانےکے احکامات جاری کیے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے2 مارچ کو سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں :کراچی میں بارش ،400فیڈرزٹرپ کرگئے،حالیہ بارشوں کےاعداد و شمار جاری

متعلقہ خبریں