اہم خبریں

کراچی میں بارش ،400فیڈرزٹرپ کرگئے،حالیہ بارشوں کےاعداد و شمار جاری

کراچی ( اے بی این نیوز   )کراچی میں بارش کےبعدمختلف علاقوں میں400فیڈرزٹرپ کرگئے۔ شادمان،یوپی،اورنگی،گلستان جوہر،گڈاپ،گلشن معمارمیں بجلی بند۔
سرجانی ٹاؤن،تیسرٹاؤن،گلشن حدید،رزاق آباد،گزری،گلشن اقبال میں بجلی بند ہو گئی۔

بلدیہ،شیرشاہ،کیماڑی،ماڑی پو ر،اولڈسٹی ایریا،جیکب لائنزمیں بجلی بند۔ پنجاب کالونی،ملیر،کھوکھراپار،ماڈل کالونی،کاظم آباد،کھارادرمیں بھی بجلی بند ہو گئی۔ میٹروول،سائٹ،احسن آباد،شاہ فیصل کالونی،کورنگی،لانڈھی میں بجلی بند۔

منظورکالونی،اخترکالونی،قیوم آباد،خواجہ اجمیرنگیری میں بارش ہوتےہی بجلی بند۔ حب اوتھل اوراطراف کےعلاقوں میں بھی بجلی بندہوگئی۔ سرجانی میں90،گلستان جوہر33،گلشن اقبال میں30فیڈرزٹرپ،بجلی بند۔

اورنگی میں50،ڈیفنس10،بلدیہ15،سوسائٹی کے10فیڈرزٹرپ کرنےسےبجلی بند۔ اوتھل36،بن قاسم30اورنگی میں32فیڈرزٹرپ ہونےسےبجلی بندہوگئی۔
بلدیہ میں20،نارتھ ناظم آباد میں8،نارتھ کراچی5فیڈرزٹرپ کر گئے۔

نیزمحکمہ موسمیات نے حالیہ بارشوں کےاعداد و شمار جاری کر دیے۔سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔نارتھ کراچی میں 14ملی میٹر،گلشن حدید میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

ملیر ہالٹ مین 4.4 ملی میٹر،کورنگی میں 2.5 ملی میٹر،ناظم آباد میں 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔اولڈ ائیرپورٹ پہلوان گوٹھ میں سب سے کم بارش 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں بارش کےبعدمختلف حادثات میں2افراد جاں بحق ہو گئے۔

سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون اے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ دوسرےواقعہ میں گھرکی دیوارگرنےسےایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ حیدرآباد میں ہواؤں کے ساتھ تیز آندھی چل رہی ہے۔

تیز آندھی کے ساتھ ہر طرف گرد و غبار پھیل گیا۔ ہواؤں کے سبب صبح سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کے بعد تیز ہواؤں کے بعد بارش ہو ئی۔
بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

مٹیاری میں ہواؤں کے ساتھ تیز آندھی چل رہی ہے۔ تیز آندھی کے ساتھ ہر طرف گرد و غبار پھیل گیا۔ ہواؤں کے سبب صبح سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
بھٹ شاہ،ہالا ، سعید آباد خیبر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار۔

سانگھڑ: بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل
مزید پڑھیں :کاروبار زندگی ختم ہوگیا کشمیر کے بعد لڑائی خیبرپختونخواتک پہنچ گئی ہے،شیخ رشید احمد

متعلقہ خبریں