اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست خارج ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے جاری کیا۔
تحریری فیصلہ کے مطابق دونوں ملزمان کے پاس سزا معطلی کا کوئی جواز موجود نہیں۔
بشریٰ بی بی کا خاتون ہونا سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کا جواز نہیں۔
بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ سزا معطلی یا ضمانت پر رہائی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران مقدمے کے میرٹس پر بات نہیں کی جا سکتی۔
دونوں ملزمان کو دی گئی سزا نہ تو قلیل مدتی ہے، نہ ہی وہ سزا کا زیادہ حصہ بھگت چکے ہیں۔
فیصلہ میں عدالت کا پاکستان کریمنل لا جرنل میں موجود محمد ریاض بنام سرکار کیس کا حوالہ بھی دیا گیا۔
محمد ریاض بنام سرکار کیس کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضمانت انڈر ٹرائل ملزم کا حق ہے، سزا یافتہ کا نہیں۔
مزید پڑھیں :بجٹ پاس ہوتے ہی پنجاب میں موٹرسائیکلوں اور کاروں کی نئی رجسٹریشن فیس میں اضافہ