اہم خبریں

کراچی ،ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

کراچی (نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار میں گرلز کالج کے سامنے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے مطابق حادثے کے دوران جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ خبریں