اہم خبریں

عدت کیس میں بنیادی انسانی حقوق کودیکھناہو گا،اعتزاز احسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) سینئر ماہر قانون اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی حمایت کی کوئی خاص اہمیت نہیں۔ پی ٹی آئی کواس کاسیاسی فائدہ ملےگا۔
بانی پی ٹی آئی کواٹھاکرجیل میں ڈال دیاگیا۔
تحریک انصاف کوختم کرنےکیلئےکارکنوں پرتشددکیاگیا۔ تمام حربوں کےباوجودپی ٹی آئی الیکشن میں کامیاب ہوئی۔ 8فروری کوپاکستان کےعوام نےتحریک انصاف کوووٹ د یا۔
ماضی میں عدالتو ں نےفیصلے جس کی ضمانت ہوئی اس کیخلاف نیاکیس درج نہ کیاجائے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

عدت کیس میں بنیادی انسانی حقوق کودیکھناہے۔ کسی بھی پارٹی کوجوائن کرناہرایک کابنیادی حق ہے۔ کسی کےبنیادی حقوق کوختم نہیں کیاجاسکتا۔ کسی بھی رجسٹرڈپارٹی میں شمولیت اختیارکی جاسکتی ہے۔
مخصوص نشستو ں کےحوالےسےسپریم کورٹ کودیکھناچاہیے۔ عدالت کہہ چکی ہے کہ الیکشن کمیشن نےفیصلے کی غلط تشریح کی۔ اس کیس میں الیکشن کمیشن نےبےانتہارکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔
مخصوص نشستوں کےکیس میں چیف جسٹس کوبینچ میں نہیں بیٹھناچاہیےتھا۔
سیاسی جماعتوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔ کسی جماعت کاانتخابی نشان چھین لینازیادتی ہے۔ بینچ میں8ججزکارلینئس کی روایات پرچلنےوالےہیں۔
کارلینئس کی تعریف ہرکوئی کرتاہے۔
یہ تعریف نسل درنسل چل رہی ہے۔ حیران کن بات ہے کہ الیکشن کمیشن کوایساموقع کیوں دیاگیا۔ اگلے100سال تک اس فیصلے نےپاکستان کوزنجیروں میں جکڑ دیاہے۔
ایسے فیصلے کوملک بھگتتارہےگا۔

وفاقی وزیربرائے بحری امور قیصراحمدشیخ نے کہا ہے کہ پاکستان آزاداورخودمختارملک ہے،امریکاکوپاکستان کی ترقی اچھی نہیں لگ رہی۔ کسی ملک کا دوسرے ملک کی پارٹی سےکیاتعلق ہے۔
کیاکوئی ملک کسی دوسرےملک کی ایسی بات مانےگا۔
ماضی میں ہم چارٹرآف اکانومی کاکہتےرہے۔ حکومت بانی پی ٹی آئی کیخلاف نئےکیسزبنانےجارہی ہیں مجھےعلم نہیں۔ مذاکرات کےبغیرکوئی مسئلہ حل نہیں کیاجاسکتا۔

مزید پڑھیں :تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلسہ، فیصلہ نہیں ہوا، ضلعی انتظامیہ، 6 جولائی ترنول کے مقام پر جلسہ کرینگے،پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں