اہم خبریں

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی پیشکش، عمر ایوب نے مشروط رضا مندی ظاہر کر دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بات کریں۔
آئیں بیٹھ کر معاملات طے کریں ،ملک آگے لے جائیں۔

ہم ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی کتراتے ہیں۔ نہیں چاہتے جو زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی وہ آپ بھگتیں۔

ادھر دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم کی پیشکش مستردکردی۔ انہوں نے کہا کہ بات اس وقت ہوگی جب میرا وزیراعظم جیل سے باہر آئے گا۔
میر ے180اراکین ایوان میں آئیں گے پھر بات ہوگی۔

ایوان تب چلے گا جب ہمارے ارکان کی عزت ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت خواتین قیدیوں کیساتھ ظلم ہورہا ہے۔ میرے لیڈر کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا،ان لوگوں کو اے سی ملے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں :تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلسہ، فیصلہ نہیں ہوا، ضلعی انتظامیہ، 6 جولائی ترنول کے مقام پر جلسہ کرینگے،پی ٹی آئی

متعلقہ خبریں