اہم خبریں

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلسہ، فیصلہ نہیں ہوا، ضلعی انتظامیہ، 6 جولائی ترنول کے مقام پر جلسہ کرینگے،پی ٹی آئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اسلام آباد میں جلسے کا معاملہ۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ڈی سی آفس کو دی گئی درخواست کے متن کے مطابق صدر پی ٹی آئی اسلام آباد کی جانب سے ڈی سی آفس کو 6 جولائی کی تاریخ تجویز کر دی گئی۔

پی ٹی آئی نے ترنول کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔ ترنول چوک، سری نگر ہائی وے، ایف نائن پارک اور پریڈ گراؤنڈ کے مقامات تجویز۔ روات کی اجازت دی گئی تاہم وہ مقام اسلام آباد سے دور ہے۔

تجویز کردہ چاروں مقامات پر پہلے بھی جلسے ہوتے رہے ہیں۔ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے۔ روات روڑ بھی زیر تعمیر ہے جس سے عوام کو مشکلات ہونگی۔ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق

6 جولائی کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا،جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ قانون کے مطابق کریں گے۔ادھر پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ

پی ٹی آئی اسلام آباد میں 6 جولائی ترنول کے مقام پر جلسہ کرے گیہم نے انتظامیہ کو 4 مقامات کے نام تجویز کیے تھے۔ڈی سی صاحب کے ساتھ ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ڈی سی صاحب نے کہا ہے وہ آج این او سی بھی جاری کر دیں گے۔

ڈی سی کی جانب سے زبانی منظوری دی گئی ہے۔ 6 جولائی شام کو راولپنڈی اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ جلسہ میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔
جلسہ ثابت کرے گا راولپنڈی اسلام آباد پی ٹی آئی کا قلعہ ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کے بعدحکومت 2گھنٹےکےاندرگرجائےگی، سینیٹرہمایوں مہمند

متعلقہ خبریں