اہم خبریں

عمران خان کی رہائی کے بعدحکومت 2گھنٹےکےاندرگرجائےگی، سینیٹرہمایوں مہمند

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )رہنماتحریک انصاف سینیٹرہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ بادشاہت میں بھی ایسانہیں ہوتا جوپاکستان میں کیاگیا۔ بے گناہ لوگوں کواٹھاکرجیلوں میں ڈال دیاگیا۔
آئین وقانون کےمطابق کیسزچلائےجائیں۔ انسانی حقوق کی پامالیوں پربھی بات کی گئی۔
الیکشن میں بڑی تعدادمیں دھاندلی کی گئی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دوتہائی اکثریت کرنےوالی جماعت کامینڈیٹ چھین لیاگیا۔
حکومت پاکستان سےبھی مطالبہ کیاگیاشفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
بانی پی ٹی آئی پربنائےجانےوالے کیسز بوگس ہیں۔ ان سب لوگوں کوڈر صرف بانی پی ٹی آئی کاہے۔ بانی پی ٹی آئی کورہا کریں اوردفعہ144نافذ نہ کریں ان کی حکومت گرجائےگی۔
ان کی حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے 2گھنٹےکےاندرگرجائےگی۔
حکومت کہتی ہے پی ٹی آئی میں سکت نہیں تودفعہ144کیوں نافذکرتےہیں۔ سینیٹرعباس آفریدی نے کہا کہ میں نےسیاست کوچھوڑ دیا ہے۔
کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیارنہیں کروں گا۔
میری ساری زندگی کھلی کتاب کی مانندہے۔ نوازشریف نےجوکارکردگی دکھائی کسی نے نہیں دکھائی۔ پارٹی پرجب مشکل وقت آیا تونوازشریف کےساتھ کھڑارہا۔
مشکلات کےباوجودمیں نےنوازشریف کونہیں چھوڑا۔
نوازشریف کاساتھ دینے کی مجھے سزادی گئی۔ میرےکاروباراوربینک اکاؤنٹس کوبلاک کردیاگیا۔ ملک کی بہتری کیلئے میں نےسفارشات پیش کیں۔ بزنس ٹائیکون نےسب کوہائی جیک کیاہواہے۔
بابوکو2کروڑ روپیہ دیاجاتاہےاوراکانومی کواڑادیاجاتاہے۔
پارلیمانی سیاست سے اس لیےاختلاف کیا آپ سچ بول نہیں سکتے۔ جنرل باجوہ اورجنرل فیض بانی پی ٹی آئی کی پشت پرکھڑےتھے۔ بانی پی ٹی آئی کے دل میں جوآتاتھا وہ سیاستدانوں کوبولتےتھے۔
بانی پی ٹی آئی نےلوگوں کوانقلاب کی طرف لگاکرگمراہ کیا۔
ن لیگ کی سینئرلیڈرشپ راحیل شریف سےمذاکرات کرلیتی تومعاملات ٹھیک ہوجاتے۔ نوازشریف کےغیرموثرہونےکےبعدبانی پی ٹی آئی کاسیاسی کیریئرشروع ہوا۔
اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ختم ہوچکی ہیں۔ قومی اسمبلی کوربڑسٹیمپ بنادیاگیا۔
نوازشریف کوہٹایاگیا اورپھردوبارہ لایاگیا۔ آپریشن سےقبل قبائی عمائدین کواعتماد میں لیناچاہیےتھا۔

مزید پڑھیں :سائبر حملہ آور کمپنیاں موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کر تی ہیں،کیسپرکی رپورٹ

متعلقہ خبریں